سعودی بچے کا بڑا کارنامہ،اونٹ کے مملکت کا نقشہ تیار کر کے کمال کر دیا

0
سعودی بچے کا بڑا کارنامہ،اونٹ کے مملکت کا نقشہ تیار کر کے کمال کر دیا
سعودی بچے کا بڑا کارنامہ،اونٹ کے مملکت کا نقشہ تیار کر کے کمال کر دیا

ریاض (یو این آئی): سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سعودی بچے نے اونٹ کے مملکت کا نقشہ تیار کر کے کمال کر دیا جس کو صدی کا بہترین فن پارہ کہا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر 14 سالہ سعودی بچے یزید الشھرانی نے اونٹ کے بالوں سے مملکت کا نقشہ تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے جس کو مہنگا ترین اور صدی کا سب سے بہترین فن پارہ کہا جا رہا ہے۔ جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اپنی اس لاجواب تخلیق کو ننھے فنکار یزید الشھرانی نے ’’صدی کی پینٹنگ‘‘ کا نام بھی دیا ہے۔فن پارے کے تخلیق کار یزید الشھرانی کے والد علی الشھرانی کا کہنا ہے کہ یہ فن پارہ بنانے کا آئیڈیا ان کے بیٹے کا تھا جس کے لیے انہوں نے مدد فراہم کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس فن پارے کو تیار کرنے میں اونٹ کے بال اور خالص اون کا استعمال کیا گیا ہے جس کی تیاری میں 10 ماہ کا وقت لگا۔ یہ فن پارہ دنیا کا مہنگا ترین فن پارہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ سعودی عرب کی تہذیبی اور ثقافتی تاریخ کی عکاسی کرنے والی دستاویز کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: استنبول 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ قابلِ دید مقامات میں سر فہرست

علی الشھرانی نے کہا کہ ان کا بیٹا یزید مڈل سکول کا طالب علم ہے اور وہ اپنے خیالات میں ہمیشہ نیا پن لانے کی کوشش کرتا ہے۔ مملکت کے نقشے کے حوالے سے فن پارہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ ایک مشکل کام تھا لیکن مملکت سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہونے کے باعث مکمل ہو سکا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS