استنبول 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ قابلِ دید مقامات میں سر فہرست

0
استنبول 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ قابلِ دید مقامات میں سر فہرست
استنبول 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ قابلِ دید مقامات میں سر فہرست

انقرہ (یو این آئی): ہر سال کئی ملین سیاحوں کی میزبانی کرنے والے شہر استنبول نے یورپی دارالحکومتوں کو بھی اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لندن میں قائم بین الاقوامی ریسرچ کمپنی یورو مانیٹر انٹرنیشنل کی تیار کردہ رپورٹ میں میگا سٹی استنبول 2023 میں 20 ملین 200 ہزار بین الاقوامی سیاحوں کی میزبانی کرکے پہلے نمبر پر ہے۔

پچھلے سال 2022 کے مقابلے میں 2023 میں استنبول میں سیاحوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
استنبول کا موسم، تاریخی مقامات، پکوان، عظیم الشان باسفورس، ترک عوام کی مہمان نوازی اور عجائب گھروں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی 50 فیصد آبادی خسرہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

برطانیہ کا دارالحکومت لندن 18 ملین 800 ہزار سیاحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دبئی، متحدہ عرب امارات 16 ملین 800 ہزار سیاحوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS