باندہ، : (یو این آئی) اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا فیصد بڑھانے کے لیے رائے دہندگان کوبیدار کرنا شروع کردیا ہے۔ ا س اس سلسلے میں بانڈہ کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 75 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کی سمت میں مقامی انتظامیہ نے مہم شروع کر دی ہے۔ باندہ کے ضلع الیکشن آفیسر انوراگ پٹیل نے بتایا کہ انتخابات کی تمام تر تیاریوں کے ساتھ ساتھ ’’باندہ بنے دیش کی شان، 75 فیصد پلس ووٹنگ‘‘کا نعرہ دیا گیا ہے۔ تمام رائے دہندگان سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کے ساتھ یہ مہم 75 فیصد کا ہدف حاصل کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ضلع میں رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کے لئے انوکھی کوششیں کی گئی ہیں۔ جس میں ناخواندہ سے لے کر خواندہ تک کے 58 گاؤں کے پردھانوں کو اس مہم کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا۔ ان پردھانوں میں 53 خواتین اور پانچ مرد گاوں پردھان شامل ہیں۔
مسٹر پٹیل نے خاندان کے ہر فرد سے بھی ملاقات کی اور موقع پر موجود افسران سے ووٹنگ کو 100 فیصد کامیاب بنانے پر زور دیا۔ اس مہم سے پرجوش، گاؤں والوں نے اس پہل کے لیے پٹیل کا خیرمقدم کیا۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.