عراق : مزار کے احاطے میں فولڈنگ سیڑھی گرنے سے6 افراد کی موت

0

بغداد(ایجنسیاں ) : عراق کے وسطی شہرالحِلَّۃ کے قریب اہل تشیع کے ایک مزار پرفولڈنگ فولادی سیڑھی گرنے سے چھے افراد مارے گئے ہیں۔یہ حادثہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے تعلق رکھنے والے امام حمزہ کے مزار کے احاطے میں پیش آیا ہے۔ ان کی زیارت گاہ کے ایک عہدہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تزئین وآرائش کے کام کے لیے استعمال ہونے والی فولڈنگ سیڑھی مزار کے اندر گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔ ان کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔طبی اور سیکورٹی ذرائع نے مہلوکین کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ان کے علاوہ ایک خاتون اور3 سالہ بچہ زخمی ہوئے ہیں۔
ایک سیکورٹی نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور شُبہ ہے کہ یہ حادثہ ’’تزئین وآرائش کے ڈھانچے کی تنصیب کے ذمہ دار افراد کی غفلت کا نتیجہ‘‘ہے۔ عراق میں نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں بدعنوانی کی بازپرس نہ ہونے اور درکار مالی وسائل مہیا نہ ہونے کی وجہ سے اکثرسرکاری عمارتوں اورعام لوگوں کے زیراستعمال بنیادی ڈھانچے میں ناقص سامان استعمال کیا جاتا ہے۔ایسے معاملات کی دیکھ بھال پرمامورعملہ بھی نااہل ہوتا ہے،اس کے علاوہ حفاظتی طریق کار کی خلاف ورزی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS