آسام کے وزیر اعلی کا متنازع بیان، بیف اور مسلمانوں کے متعلق کیاکہا،جانیں

0
Image: Twitter of Sarma

گوہاٹی(ایجنسی):آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ایک بار پھر مسلمانوں کے تعلق سے قابل اعتراض بیان دیا ہے۔ حالیہ متنازعہ بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ریاست میں بیشتر مسلمان کے آبا واجداد پہلے غیر مسلم تھے۔ انھوں نے مذہب تبدیل کر کے اسلام مذہب اختیار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے آباء بیف (گائے کا گوشت) نہیں کھاتے تھے۔
ہیمنت بسوا سرما نے اپنے بیان کا بچاؤ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر وہ ان لوگوں کو یہ یاد دلاتے ہیں کہ ان کے آباء بیف نہیں کھاتے تھے، تو اس میں غلط کیا ہے؟ کم از کم بیف کے استعمال کو فروغ نہیں دیا جانا چاہیے۔ ہیمنت بسوا سرما نے ایک ٹی وی چینل کی طرف سے منعقد کیے گئے پروگرام کے دوران اپنی یہ رائے ظاہر کی۔ آپ کو بتادیں کہ ریاست کے مذہبی مقامات پر بیف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ اس تعلق سے ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ جو بھی مسلمان ہیں، ان کے دادا، پردادا بیف نہیں کھاتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS