ہندوستان کی جگ ہنسائی:لکھیم پوری کھیری تشدد، کناڈا میں بھی احتجاج

0
Image: Qaumi Awaz

اٹوا(ایجنسی):کسانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی وجہ سے ہندوستان کی جگ ہنسائی شروع ہوچکی ہے۔ آج یہاں کناڈا کے برٹش کولمبیا میں اس تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔ ریلی میں شامل لوگوں نے متاثرہ کنبہ کے لیے انصاف اور اس میں شامل لوگوں کی گرفتاری کے علاوہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔کناڈا کی سرّے ریلی میں حصہ لینے والوں نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
ریلی میں مہلوکین کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔ مقررین میں مشہور کمیونٹی کارکن راکیش کمار، امتیاز پوپٹ، کلوندر سنگھ، کیسر سنگھ باغی، میڈیا ہستیاں گروندر سنگھ دھالیوال، نوجوت ڈھلوں اور ریڈیکل دیسی کے ڈائریکٹر گرپریت سنگھ شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS