خوشی میں کی گئی فائرنگ، ایک کی موت

0

بریلی(یواین آئی)،اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے بھمورا تھانہ علاقے میں نئے ٹرکٹر کی خوشی میں کی گئی فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھلورا گاؤں باشندہ رام سوروپ نے جمعہ کو نیا ٹرکٹر خریدا تھا۔ ٹریکٹر لانے کی خوشی میں پوجن کے بعد مٹھائی تقسیم کی جارہی تھی۔ اسی درمیان گاؤں کے ہی شانو ٹھاکر نشے میں مست رام سوروپ کے یہاں آیا اور اپنے طمنچے سے فائرنگ کردی۔ ٹرکٹر دیکھ رہے سامنے کھڑے کھیتل جاٹو(65) کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلے میں دو خواتین سمیت چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS