پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرنے شدت اختیارکی

0
India Today

اسلام آباد : (یو این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی چھوتھی لہر شدت اختیار کرتی نظرآ رہی کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے کیسز میں 28.5 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ پاکستان کے اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کورونا کے 2 ہزار 4545 نئے کیسز درج کئے گئے، جب کہ ایک دن قبل 1980 کیسزدرج کیے گئے ہیں۔ 29 مئی کے بعد پہلی بار ایک دن میں 2500 سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں ۔ 29 مئی کو یہاں کورونا کے 2697 نئے کیسز درج کئے گئے تھے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنےبتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48،910 نمونوں کی کورونا جانچ کی گئی ، جن میں سے 2545 پازیٹو پائے گئے۔ ملک میں اس وبا سے اب تک 9،81،392 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں،جن میں سے 22،689 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ملک میں پازیٹیوٹی ریٹ 4.17 فیصد سے بڑھ کر 5.2 فیصد ہو گیا ہے ۔ یہاں 23 مئی کے بعد پازیٹیوٹی ریٹ پانچ فیصد سے زیادہ ہوا ہے۔ 25 مئی کو پازیٹیوٹی ریٹ 5.22 فیصد تھا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر نے کہا ’’پاکستان میں تباہی کی وجہ کورونا کا ہندوستانی ویرئنٹ ہے ۔ براہ کرم ہدایات پر عمل کریں اور جلد سے جلد لگوائیں ۔ اپنی اور دوسروں کی جان خطرہ میں مت ڈالیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS