اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی تاریخی سرمایہ کاری اور روزگار

0
image:hindustan

نئی دہلی : (یو این آئی) اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی صنعت دوست اور جارحانہ پالیسی کی وجہ سے پوری دنیا سے ریاست میں زبردست سرمایہ کاری ہورہی ہے،جس سے لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ریاست کے مائیکرو،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے جمعرات کو آن لائن منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست میں صنعتوں کی دوستانہ اور جارحاںہ پالیسی کے تحت پہلی بار جولائی 2018 میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں دفاعی نمائش اور سرمایہ کاری کانفرنس سمیت متعدد ایونٹ منعقد ہوئے۔ ریاستی حکومت نے ان سرمایہ کاری کانفرنسوں میں موصولہ تجویز پر فعال طور پر عمل کیا اور نئی صنعتیں قائم کی گئیں۔
مختلف اعدادوشمار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پچھلے چار سالوں کے دوران ریاست میں 215 صنعتوں کا آغاز کیا گیا ہے جس میں 5 ہزار 710 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ان میں سے تقریبا 133000 افراد کو براہ راست ملازمت ملی ہے۔ اس کے علاوہ37 کروڑ 699 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری والے 132 صنعتی منصوبوں پر کام جاری ہے،جس میں دو لاکھ 16 ہزار افراد کو روزگار کی فراہمی متوقع ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاستی حکومت 86،843 کروڑ روپے کے 449 صنعتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS