سردی،نزلہ، زکام اور کورونا میں کیسے کریں فرق؟

0

کورونا وائرس کی وبا کا سایہ تاحال برقرار ہے۔ایسے میں سردی نے بھی دستک دیدی ہے۔ دوسری طرف کووڈ-19 کی علامات وقفہ وقفہ سے بدل رہی ہیں۔ نزلہ زکام ہونے پر بھی خوف ذہن میں رہتا ہے۔ ایسے میں نزلہ زکام اور کورونا میں مبتلا مریض میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور عمومی نزلہ و زکام سے متاثر مریض کو بھی لوگ مشکوک نظروں سے دیکھنے لگتے ہیں۔ لہٰذا آئیے جانتے ہیں کہ اپنی سطح پر ان دونوں میں فرق کیسے کیاجا سکتاہے۔ 1 سے 14 دنوں میں علامات کو سمجھیں: عمومی زکام، فلو کو بڑھنے میں 1 سے 3 دن لگتے ہیں۔ اس دوران آپ کو زکام اور نزلہ زیادہ ہونے لگتا ہے۔ اس کی علامات جلد ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ اس کے بالمقابل کووڈ-19 کی علامات 1 سے 14 دنوں میں ظاہر ہو رہی ہیں۔ اگر مسلسل کھانسی کی شکایت رہتی ہے، تقریباً 1 گھنٹہ یا اس سے زیادہ کھانسی کا دورانیہ ہے تو یہ کورونا کی علامت ہے۔ یہ حالت اس وقت ہوتی ہے جب پھپھڑوں میں رکاوٹ پیدا کرنے والی پرانی بیماری(Chronic Obstructive Pulmonary Disease) ہوتی ہے۔ تاخیر صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے، اس لیے فوراً ٹیسٹ کروائیں۔ تاہم، عوام باشعور ہیں اور زیادہ انتظار نہیں کرتے، پہلے ہی ٹیسٹ کروانے کی طرف توجہ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ قے، اسہال، سردرد بھی کورونا کی علامات ہیں۔
سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت:نزلہ، زکام، فلو اور سردی میں یہ بہت کم ہوتا ہے کہ آپ کو مسلسل ذائقہ نہ ملے۔ ناک بند ہونے پر اکثر بو نہیں آتی ہے۔ بعض اوقات موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔ لیکن یہ کورونا کی علامات سے میل کھاتا ہے، لہٰذا اگر آپ کو سونگھنے کے ساتھ ساتھ ذائقہ بھی نہ مل رہا ہوتو ٹیسٹ کروا لیں۔ کورونا کی علامات میں گلے کی خراش ، گلے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور جسم میں درد بھی شامل ہے۔
4 دن تک علاج کریں: سردی، نزلہ، زکام، کھانسی ، بخار اور جسم میں درد عام فلو کی علامات بھی ہیں۔ اس صورت میں آپ 4 دن تک دوا لیں، گھروالوں اور متعلقین سے زیادہ گھلنے ملنے سے بچیں ۔اگر 4 دن بعد بھی آرام نہ آئے تو ڈاکٹر سے براہ راست رابطہ کرکے صحیح وقت پر علاج کروائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS