اپوزیشن اتحاد کا وجود آئین کے تحفظ کیلئے عمل میں آیا :فاروق عبداللہ

0
Farooq Abdullah
Farooq Abdullah

جموں(یو این آئی): نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کا وجود آئین کے تحفظ کے لئے عمل میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الائنس آئین کو دفن نہیں ہونے دے گا۔ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ انڈیا الائنس کو آئین کے تحفظ کے لئے بنایا گیا مجھے ڈر ہے کہ آئین کہیں ختم نہ ہوجائے ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘یہاں بھی روس اور چین کی طرح راج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انڈیا الائنس ایسا نہیں ہونے دے گا’۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ امبیڈکرجی کے آئین کی حفاظت کریں گے چاہئے اس کے لئے انہیں جان بھی کیوں نہ دینا پڑے۔انہوں نے کہا: انڈیا الائنس مضبوط ہے اور کوئی بھی اس کو توڑ نہیں سکتا ہے ‘۔

مزید پڑھیں: غلام نبی آزاد اننت ناگ- راجوری لوک سبھا نشست سے الیکشن لڑیں گے

چین کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘چین کے ساتھ بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے، چین آگے بڑھ رہا ہے اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا ہے ‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS