غلام نبی آزاد اننت ناگ- راجوری لوک سبھا نشست سے الیکشن لڑیں گے

0
Gulam Nabi Azad
Gulam Nabi Azad

سری نگر(یو این آئی): ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد اننت ناگ _ راجوری لوک سبھا سیٹ سے بطور امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ سری نگر میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے خزانچی اور سابق وزیر تاج محی الدین نے کہا کہ پارٹی نے غلام نبی آزاد کو اننت ناگ راجوری نشست کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گی۔
واضح رہے کہ 19اپریل سے شروع ہونے والے سات مراحل کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ابھی تک صر ف دو پارٹیوں نے اننت ناگ_ راجوری سیٹ سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 17 امیدواروں کا اعلان کیا، کٹیہار سے طارق انور اور کشن گنج سے محمد جاوید

پیر کے روز نیشنل کانفرنس نے سابق وزیر اورگوجر لیڈر میاں الطاف کو امیدوار نامزد کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS