کورونا وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں:ڈبلیو ایچ او

0

واشنگٹن (ایجنسیاں) عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا معالوں کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کا خاتمہ قریب نہیں ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے کورونا کے نئے ویریئنٹ بی اے 5 سے نمٹنے کے لیے بوسٹر شاٹس لگوانے اور ٹیسٹس کروانے کی نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ چین میں کورونا کیس رپورٹ ہونے پر شہر “وگانگ” میں تین دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS