انتخابات کے نتائج فیس بک پرکرتے رہے ٹرینڈ

0

نئی دہلی (یو این آئی) : ملک کی 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج دن بھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتے رہے۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا میں بی جے پی جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر مبارکباد اور میمس کا سلسلہ جاری رہا۔ کسی نے بی جے پی کو مبارکباد دی تو کسی نے عام آدمی پارٹی(اے ا ے پی) کو مبارکباد دی۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیاکہ اڑتا پنجاب کے بعد اب ہمارے پاس جھاڑو پہ اُڑتا پنجاب ہے ۔ کجریوال کو مبارکباد۔ جیت تو ہے اور بڑی۔
ایک دیگر صارف نے ٹویٹ کیاکہ پنجاب پنجابی گانوں پر رقص کر کے جشن منا رہا ہے اور اتر پردیش ’جے شری رام‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعروں کے ساتھ جشن منا رہا ہے ۔ وی آر ناٹ سیم برو۔ ایک ٹویٹ میں ایک صارف نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھامبارک ہو، مبارک ہو۔ یہ ملک صرف چوکیدار پی ایم اور بلڈوزر سی ایم چاہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS