ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2.10 فیصد

0

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 803 کورونا متاثرین کی موت ہونے سے کورونا کی قومی شرح کم ہوکر 2.10 فیصد ہوگئی ہے۔صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تین اگست کو ملک بھرمیں 803 کورونا متاثرین کی موت ہوئیں جس سے اب تک اس انفیکشن کے سبب جان گنوانے والوں افراد کی تعداد بڑھ کر 38938 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 266 کورونا متاثرین نے مہاراشٹر میں دم توڑا۔اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 109،کرناٹک میں 98،آندھرا پردیش میں 63،مغربی بنگال میں 53،اترپردیش میں 48،تلنگانہ میں 23،گجرات میں 22،پنجاب میں 19،دلی میں 17 اورراجستھان میں 12 کورونا متاثرین زندگی سے جنگ ہار گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اروناچل پردیش،چنڈی گڑھ، دادرنگر حویلی اوردمن او دیو،ہماچل پردیش،لداخ، منی پور،میگھالیہ،نگالینڈ اورسکم میں ایک بھی متاثر کی موت نہیں ہوئی۔ ملک میں محض میزورم میں ہی ایسی ریاست ہے جہاں ایک بھی کورونا متاثر کی موت نہیں ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS