کار نے چار خاتون کانسٹبلز کو ٹکر مار دی، دو کی حالت تشویشناک

0
https://www.theindianexpress.net/

بھوپال: (یو این آئی) بھوپال کے ٹی ٹی نگر تھانہ علاقے میں ایک کار ڈرائیور نے چار خواتین کانسٹبلز کو ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹی ٹی نگر تھانہ علاقہ کے تحت جواہر چوک کے قریب کل دیر رات ایک کار ڈرائیور نے چار خواتین کانسٹبلوں کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں میں چار خواتین کانسٹبلز زخمی ہوئیں، جن میں سے دو کو تشویشناک حالت میں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جب کہ دو کو جے پی اسپتال لے جایا گیا۔ واقعہ کے بعد فرار ہونے والے کار ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ چاروں خاتون کانسٹیبل یہاں کے ایک ہاسٹل میں رہتی ہیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ چاروں فلم دیکھ کر واپس آ رہی تھیں۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS