اننت ناگ میں دریائے لدر سے 42 سالہ خاتون کی لاش بر آمد

0

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں دریائے لدر سے ایک 42 سالہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے جمعرات کو دریائے لدر میں ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے پی ایچ سی پہلگام منتقل کیا۔
بتایا جاتا کہ مذکورہ خاتون نہانے کے دوران غرقآب ہوئی تھی۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS