ہندوستانی کمپنیاں حکومتوں سے نہیں مارکیٹ سے تیل خریدتی ہیں

0
qz.com

نئی دہلی: (یو این آئی) روس سے تیل خریدنے پر مغربی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ہندوستان نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کی توانائی کی حفاظت کے لئے ہندوستانی تیل کمپنیاں بین الاقوامی منڈیوں سے پٹرولیم مصنوعات خرید رہی ہیں اور یہ خریداری حکومتوں کے درمیان نہیں ہو رہی ہے۔
خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں جی-7 ممالک کی طرف سے روسی تیل پر قیمتوں پر کنٹرول عائد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ ”ہندوستان جی۔7 کا رکن نہیں ہے۔ صرف وہی لوگ جنہوں نے اس کے بارے میں سوچا ہے وہ روسی تیل کی قیمتوں کے کنٹرول کے بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں۔‘‘
مسٹر کواترا نے کہاکہ “جہاں تک ہندوستان کا تعلق ہے، ہم نے کئی بار کہا ہے کہ جب بھی ہندوستانی کمپنیاں باہر جاتی ہیں اور ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بازار سے تیل یا پیٹرولیم مصنوعات خریدتی ہیں۔ یہ سودے حکومتوں کے درمیان نہیں ہوتے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS