ملک میں دس لاکھ کی آبادی پر کورونا جانچ کی اوسط تعداد 90 ہزار سے متجاوز

0

نئی دہلی:کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے وائرس متاثرین کا جلد پتہ لگاکراس پرقابو پانے کی میم میں 14 نومبرکو ملک میں فی دس لاکھ آبادی میں جانچوں کی اوسطاً 90 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ملک میں عالمی وبا کووڈ 19 کا پہلا معاملہ اس سال 30 جنوری کو سامنے آیا تھااوراس کے بعد حکومت نے جانچ کے کے دائرے میں مسلسل اضافہ کیا اور اس سے وائرس کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جمعرات (14 نومبر)تک،جانچ  کی کل تعداد 12 کروڑ 46لاکھ ایک ہزار 819 تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں 14 نومبر کو 8 لاکھ 5 ہزار 589 جانچیں کی گئیں۔
ملک میں فی دس لاکھ آبادی پراوسطاً جانچ بھی 90 ہزار 254 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں یومیہ اس ککی زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں 24 ستمبر کو ایک روز میں 14 سے 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کرنے کاریکارڈ ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS