شاہ رخ خان کی تکلیف پر خوشی منانے والوں کی تھرور نے مذمت کی

0
Image: The Financial Express

نئی دہلی،(یو این آئی):سابق مرکزی وزیر اورملک میں ادبی دانشور شخصیت ششی تھرور نے ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر اداکار کا مذاق اڑانے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں اس تکلیف میں لطف لینے والا قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے معاملے میں کسی نوجوان کو بدنام کرنے کے بجائے اس کے ساتھ ہمدردی رکھی جانی چاہئے۔
مسٹر تھرور نے ٹوئٹر پر آج ایک تبصرہ میں کہا کہ میں پارٹی میں لی جانے والی ڈرگس کا شوقین نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی انہیں استعمال کیا لیکن مجھے ایسے لوگوں سے نفرت ہوتی ہے جو آئی ایم ایس آر کے (شاہ رخ خان) کے بیٹے کی گرفتاری پر ہاتھ دھوکر اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور نفرت انگیز طریقہ سے تکلیف سے لطف لے رہے ہیں۔ لوگوں کچھ تو ہمدردی دکھاو، ایسے معاملات پر عوامی بحث اپنے آپ میں بہت بری ہے۔اس میں ایک 23سالہ نوجوان کی شبیہ کو مٹی میں ملاکر خوشی منانا ٹھیک نہیں ہے۔
خیال رہے کہ آرین خان کو کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ ڈرگس رکھنے کے الزام میں اتوار کو ممبئی سے گوا جارہے ایک مسافر جہاز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبئی کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی خارج کرکے آج انہیں سات اکتوبر تک پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی ایجنسی کے حوالے کردیا۔اداکار سنیل شیٹی نے بھی پکڑے گئے نوجوانوں پر عوامی بحث میں مجرم اعلان کئے جانے کی کوشش کی مذمت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS