ملک میں اب تک 9.86 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ

0

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19)کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں 21 اکتوبر کو جانچ کی مجموعی تعداد نو کروڑ 86 لاکھ  سے تجاوز کر گئی اورایک دن میں تیسری مرتبہ 14لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کی جانب سے 22 اکتوبر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 21 اکتوبر تک کورونا وائرس کے نمونوں کی مجموعی جانچ کا ہندسہ 9 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار 363 تک پہنچ گیا۔ اس میں سے  14 لاکھ 69 ہزار 984 نمونوں کی جانچ 21 اکتوبر کو کی گئی تھی ۔
اکتوبرکے مہینے میں یہ دوسرا موقع ہے جب ایک دن میں 14 لاکھ سے زیادہ جانچ  ہوئی ۔اس سے قبل یکم اکتوبر کے اعداد و شمار میں 14 لاکھ 23 ہزار 52 نمونوں کی جانچ  کی گئی تھی ۔
 کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں یومیہ اس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS