انڈونیشیا میں کوئلہ کان میں تودے گرنے سے 11 کی موت

    0

    جکارتہ:انڈونیشیا کے سوماترا صوبے میں ایک کوئلہ کان میں تودے گرنے سے 11 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ملک کی قدرتی آفات ایجنسی  کے سینئر افسر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے۔
    صوبائی قدرتی آفات ایجنسی کے آپریشنل اور ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ اران یحیٰ  نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کو موارا اینم ضلع کے تنجنگ گاؤں میں واقع بغیر لائسنس والی کان میں مقامی وقت کے مطابق شام قریب چار بجے ہوا۔
    انہوں نے کہا کہ تودے گرنے کا واقعہ اس وقت ہوا جب کان میں دوسری سائٹ پر جارہے تھے۔
    مقامی میڈیا کے مطابق قریب آٹھ میٹر کی گہرائی میں دبنے سے 11 لوگوں کی موت ہوئی۔ یہ کوئلہ کان ایک روایتی کان کے طورپر درجہ بند ہے۔
    انہوں نے کہاکہ مشینوں کی مدد سے سبھی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS