افغانستان میں طالبان کمانڈر سمیت نوشدت پسند ہلاک

    0

    کابل :افغانستان کے سری پل اور صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں طالبان کے ایک چیف کمانڈر سمیت نو شدت پسند مارے گئے۔
    بدخشاں صوبہ کی حکومت کے ترجمان نیک محمد نجاری نے بتایا کہ منگل صبح طالبانی شدت پسندوں نے ضلع راگستان میں سیکیورٹی پوسٹوں پرحملے کیے جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔اس دوران ہوئے تصادم میں طالبان کمانڈی مولوی عطاءاللہ عرف مولوی ابراہیم موقع پر ہی مارا گیا۔اس کے علاوہ بھی تین شدت پسند مارے گئے اور بقیہ فرارہوگئے۔
    نجاری نے بتایا کہ مولوی کی موت سے بدخشاں اور اس کے آس پاس کے علاقہ میں سرگرم طالبان شدت پسندوں کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ تصادم کے دوران دو پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔حفاظتی دستے مفرورشدت پسندوں کو تلاش کررہے ہیں۔
    ادھر،سری پل ضلع کی پولیس کی جانب سے آج جاری بیان کے مطابق،طالبان شدت پسند پیر کی دوپہرسوجما کلا ضلع میں حفاظتی چوکیوں پرحملہ کررہے تھے،تبھی لڑاکا طیاروں نے انہیں نشانہ بنایا جس سے ان میں پانچ کی موت ہوگئی اوربقیہ شدت پسندوں کو فرار ہونے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی حملہ میں تین شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان نے دونوں میں سے کسی بھی واقعہ پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS