نوواک جوکووچ نے اٹلی اوپن کے فائنل میں ڈیاگو شوارڑزمین کو شکست دی،36 واں ماسٹرز ٹائٹل حاصل کیا

0

 روم:عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اٹلی اوپن کے فائنل میں ڈیاگو شوارڑزمین کو شکست دے کر 36 واں ماسٹرز ٹائٹل حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ نے اٹلی اوپن کے فائنل میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دی۔جوکووچ رواں ماہ یوایس اوپن میں دس کوالیفائیڈ ہونے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹورنامنٹ میں شریک تھے جب کہ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن کیلئے حریفوں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے گزشتہ ماہ ویسٹرن اینڈ ساؤدرن اوپن ٹائٹل جیت کر رافیل نڈال کا سب سے زیادہ ماسٹرز ٹائٹلز حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔اٹلی اوپن میں کامیابی کے بعد جوکووچ نے کہاکہ میں انتہائی خوش ہوں، یہ ہفتہ بہت اچھا اور چیلنجنگ تھا۔
انہوںنے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ رواں ہفتے میں نے بہترین ٹینس کھیلی لیکن میرے خیال میں فیصلہ کن لمحات میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
جوکووچ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ جب ضرورت پڑی تو میں شان دار کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوا۔کورونا کے باعث سماجی فاصلے کی پابندی کے تحت میچ دیکھنے کیلئے تقریباً ایک ہزار تماشائی موجود تھے جبکہ جوکووچ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ڈیاگو کے خلاف عمدہ آغاز نہ کرسکے۔خیال رہے کہ ڈیاگو نے سیمی فائنل میں اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں انہوں عالمی نمبر ایک سامنے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور ترنوالہ ثابت نہ ہوئے۔
روم میں میچ کے دوران بارش نے بھی مداخلت کی تاہم موسم بہتر ہوتے ہی جوکووچ نے بھی کھیل میں شان دار واپسی کی اور ٹورنامنٹ جیت کر ریکارڈ بنا لیا۔جوکووچ نے اپنے کیرئیر کا 81 واں ٹائٹل جیتا رواں برس یہ چوتھا ٹائٹل ہے، اس کے ساتھ ہی رافیل نڈال سے سب سے زیادہ ماسٹرز ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ بھی چھین لیا۔عالمی نمبر ایک 36 ماسٹرز ٹائٹلز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے جبکہ رافیل نڈال 35 ٹائٹلز کے ساتھ دوسرے، روجر فیڈرر 28، آندرے آگاسی 17 اور اینڈے مرے 14 ماسٹرز ٹائٹلز کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS