جموں وکشمیر کے ڈوڈہ میں بھیانک آتشزدگی

0

جموں: (یو این ائی) جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گنڈنہ علاقے میں جموں وکشمیر بینک برانچ کی عمار ت آگ کی ایک واردات کے دوران خاکستر، لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار اعلیٰ الصبح ڈوڈہ میں قائم جموں وکشمیر بینک کی عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS