صدر اردگان اور صدر پتن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

0
aljazeera.com

انقرہ(ایجنسیاں) : صدر رجب طیب اردگان نے روسی صدر ولادیمیر پتن سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔ صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈرایکٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں روس یوکرین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر اردگان نے علاقائی مسائل پر روسی صدر پتن کے ساتھ قائم کردہ قریبی مکالمے کو ہمیشہ بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان مذاکرات سے مثبت نتائج نکلنے اور مفاہمت پیدا ہونے کا عزم رکھتے ہیں۔ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ، ایردوان نے اظہار کیا کہ منسک معاہدوں کی بنیاد پر کسی نتیجے پر پہنچنا ضروری ہے۔صدر اردگان نے کہا ہے کہ مسئلہ زیادہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے اور خاص طور پر ایک فوجی تنازع سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ صدررجب طیب اردگان نے کہا کہ اس تفہیم کے ساتھ، وہ سفارتی رابطوں اور بات چیت کے تسلسل کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ماضی کی طرح مستتقبل میں بھی کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اردگان نے کہا کہ سفارت کاری کو اجاگر کرنا فائدہ مند ہے اور وہ ناٹو کے اندر بھی تعمیری موقف برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔صدر اردگان نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ روسی صدر پتن جلد از جلد ترکی کا اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جیسا کہ ستمبر میں سوچی کے دورے کے دوران اتفاق کیا گیا تھا۔