تلنگانہ:کوروناسے دو صحافیوں کی موت

0
image:thehansindia.com

حیدرآباد: (یواین آئی) کوویڈ 19سے تلنگانہ کے ضلع منچریال میں دو صحافیوں کی موت ہوگئی۔یہ دونوں اسپتال میں زیرعلاج تھے۔32سالہ صحافی کے سرینواس گوڑکریم نگر ضلع کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ان کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔وہ منچریال ٹاون کے رہنے والے تھے اور 15دن قبل اس وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ان ک یسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے بھی ہیں۔ایک اور صحافی جن کی شناخت 50سالہ سامی ریڈی کے طورپر کی گئی ہے،کی آج کوویڈ سے علاج کے دوران موت ہوگئی۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر بھی شامل ہیں۔ان دونوں کی اس موذی مرض سے ہوئی موت پر صحافتی برادری نے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS