تلنگانہ: چاروں ملزمان کی لاشوں کو 9 دسمبر تک محفوظ رکھنے کے احکامات

0

تلنگانہ پرینکا ریڈی  عصمت ریزی و قتل معاملے میں مارے گئے مجرموں کی لاشوں کو 9دسمبر تک رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تلنکانا ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ 4روں مجرموں کی لاشوں کو 9دسمبر شام 8بجے تک با حفاظت رکھا جائے۔
 ہائی کورٹ نے چیف جسٹس آفس کو ایک رپورٹ کے مطابق یہ حکم دیا ہے، جس میں انکاؤنٹر پر عدالت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ تمام ملزمان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کے بعد ویڈیو سی ڈی یا پین ڈرائیو میں محبوب نگر کے چیف ڈسٹرکٹ جج کے حوالے کی جائے، اور ان کو ہفتہ کی شام تک اسے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS