تلنگانہ:باراتیوں کی گاڑی حادثہ کا شکارایک ہلاک،5زخمی

0

حیدرآباد: (یواین آئی) باراتیوں کی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 5زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے قادر گوڑم علاقہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق یہ وین ورنگل ضلع سے منچریال ضلع کے لکشٹی پیٹ کی سمت جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی ڈی سی ایم وین نے اس وین کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جس کی شناخت ڈیوڈ کے طورپر کی گئی ہے،موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔مہلوک ڈیوڈ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے کریم نگر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS