کابل: (یو این آئی) طالبان کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں طالبان ایک سابق افغان فوجی افسر پر تشدد کرتے نظرآ رہے ہیں۔ طلوع نیوز میں منگل کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق اس وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس فعل کو حکومت میں آنے کے بعد ماضی میں طالبان کی
Taliban tortures former army official Rahamatullah Qaderi. Qaderi was arrested last week. pic.twitter.com/5slH5tQs72
— Tajuden Soroush (@TajudenSoroush) December 27, 2021
جانب سے اپنے کیے گئے اقدامات کے لیے مانگی گئی عام معافی کے منافی قراردیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار سید باقر محسنی نے کہا کہ سابقہ حکومت سے روابط رکھنے والوں سے اس طرح کی حراست میں پوچھ گچھ مستقبل میں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ طالبان کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد یہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ طالبان کے سینئر رکن انس حقانی نے پیر کو مقامی لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا اور کسی کے خلاف ذاتی انتقام نہیں لیا جائے گا۔ طالبان نے ابھی تک وائرل ویڈیو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔