غیرملکی تبلیغی جماعتیوں کی عرضی پر سماعت 10جولائی تک ملتوی

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34غیر ملکی جماعتیوں کی عرضیوں پر سماعت 10 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی اور کہا کہ انہیں اپنے ملک بھیجنے کے معاملے میں وہ مداخلت نہیں کرے گا بلکہ بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے معاملے پر سماعت کرے گا ۔
اس بیچ مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ غیرملکی جماعتیوں کی ان کے وطن کی واپسی تب تک نہیں ہوسکے گی جب تک ان کے خلاف ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں درج فوجداری مقدمہ کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی۔ 
مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس اے ایم کھانولکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایا کہ ویزا رد کرنے کے سلسلے میں ہرغیرملکی جماعتی کے معاملے میں حکومت کے ذریعہ الگ الگ حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس پر بنچ نے کہا کہ پھر تو ہر متاثر جماعتیوں کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ 
واضح رہے کہ کورونا کے معاملے پر مرکزی حکومت کی رہنماخطوط ،ریاست حکومت اور پولس کے احکامات کی خلاف ورزی کے معاملے میں ہزاروں جماعتیوں کے خلاف مختلف ریاستوں میں فوجداری کے معاملے درج کئے گئے تھے جن کی سماعت عدالت میں زیرالتوا ہے۔ مرکزی حکومت نے ہزاروں جماعتیوں کو بلیک لسٹ کرکے ان کے ویزا منسوخ کردئے تھے۔جن میں سے 34 غیرملکی جماعتیوں نے حکومت کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضیاں دائر کی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS