سوشانت کیس:ریا چکورتی کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی تیاری

    0

    ممبئی: سی بی آئی کی طرف سے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات جاری ہے۔ سی بی آئی نے جمعہ کے روز اس معاملے میں سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکورتی سے پوچھ گچھ کی۔ اطلاعات کے مطابق تفتیشی ایجنسی ریا چکرورتی کا ’پولی گراف ٹیسٹ‘کرا سکتی ہے۔ سی بی آئی ریا چکورتی کے ساتھ دو تین مراحل کی پوچھ گچھ مکمل کر چکی ہے اور اب پولی گراف ٹیسٹ کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے لئے سی بی آئی کو عدالت سے اجازت لینا ہوگی۔
    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں سی بی آئی آج مسلسل دوسرے دن ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز تفتیشی ایجنسی نے 10 گھنٹے تک ریا چکورتی سے پوچھ گچھ کی تھی۔ جمعہ کو سی بی آئی کے سامنے پہلی بار پیش ہونے والی ریا رات 9 بجے کے بعد سانتا کروز میں واقع ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس سے باہر آ گئی۔ ریا چکرورتی صبح 10 بجے کے قریب اپنے گھر سے اس گیسٹ ہاؤس کے لئے روانہ ہوگئی۔ سی بی آئی کی ٹیم اس گیسٹ ہاؤس میں ٹھہری ہوئی ہے۔ ریا چکورتی سے پہلے سوشانت کے ساتھ ان کے فلیٹ میں رہنے والے سدھارتھ پیٹھانی اور ہاؤس منیجر سیموئیل مرانڈا ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔
    ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے ریا  چکورتی سے پوچھا، ’’آپ کو سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بارے میں کس نے بتایا؟ اس وقت آپ کہاں تھیں؟ کیا وہ سوشانت کی موت کی خبر موصول ہونے کے بعد باندرا میں واقع ان کے گھر گئی تھیں؟ اگر نہیں تو، کیوں، کب اور کہاں آپ نے لاش کی باقیات کو دیکھا؟ 8 جون کو آپ نے سوشانت سنگھ راجپوت کا گھر کیوں چھوڑا؟ کیا آپ جھگڑے کے بعد سوشانت کا گھر چھوڑ گئیں؟ سوشانت کے گھر چھوڑنے کے بعد آپ نے اس سے 9 سے 14 ​​جون کے درمیان بات کی؟ اگر ہاں تو آپ نے کیا بات کی ہے اور اگر نہیں تو کیوں؟
    سی بی آئی سوالات یہاں ختم نہیں ہوئے۔ تفتیشی ایجنسی نے ریا سے پوچھا ، ’’کیا اس دوران سوشانت نے آپ سے بات کرنے کی کوشش کی؟ کیا آپ نے ان کی کال اور پیغام کو نظرانداز کیا؟ اگر ہاں، تو کیوں؟ آپ نے انہیں کیوں بلاک کیا؟ کیا سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کنبے کے کسی ممبر سے بات کرنے کی کوشش کی؟ آپ نے کس بارے میں بات کرنے کی کوشش کی؟ سوشانت کن کن صحت سے متعلق مسائل سے دو چار تھے؟ ان کا کیا علاج چل رہا تھا؟ ڈاکٹروں، ماہر نفسیات اور میڈیٹیشن والوں کی تفصیلات بتائیں۔ سوشانت سنگھ راجپوت کے کنبے کے ساتھ آپ کے تعلقات کیسے تھے؟ آپ نے سوشانت کی موت میں سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیوں کیا؟ کیا آپ کو کچھ گڑبڑ معلوم ہوئی؟‘‘

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS