دہلی میں آلودگی پر سپریم کورٹ سخت

0

فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ نے کہا کہ دہلی ہر سال دہلی گھٹ رہی ہے اور ہم کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہر سال ایسا ہوتا ہے اور یہ10-15دن تک جاری رہتا ہے۔ 
 
ہمارا شمار دنیا میں تربیت یافتہ ممالک میں ہوتا ہے اور اس قسم کی باتیں تربیت یافتہ ممالک کو زیب نہیں دیتیں۔ ہر شہری کو زندگی کا حق حاصل ہے۔

 زندہ رہنے کا یہ صحیح طریقہ نہیں ہے، مرکز اور ریاستی حکومتوں کو کچھ کرنا چاہئے،یہ بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ اس کی وجہ سے ہم اپنی زندگی کے قیمتی اوقات سے محروم ہو رہے ہیں۔
صورتحال سنگین ہے،آپ مرکز اور دہلی حکومت کی حیثیت سے آلودگی کو کم کرنے کے لئے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ 
اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور ہریانہ کی حکومت کو سخت ہدایت دی اور کہا کہ ریاست میں پرالی جلاءے جانے پر قابو پایا جاءے۔ 
کو بھی پرالی جلانے کو کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS