آسارام کی کرتوتوں ​​پر مبنی کتاب کی اشاعت:ہائی کورٹ کے خلاف سماعت سے انکار

0

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز  آسامار باپو کے جرائم  کے معاملوں سے متعلق کتاب 'گیننگ فار دی گاڈمین' کی اشاعت کے ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف  اپیل خارج کردی۔
جسٹس اے ایم کھانویلکر کی سربراہی میں  ڈویژن بنچ نے سنچیتا گپتا کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے  اس معاملے پر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
درخواست گزار کو نابالغہ کی عصمت دری سے متعلق ایک معاملے میں کلیدی ملزم  آسارام ​​باپو کے معاون ساتھی کی حیثیت سے قصوروار قرار دیا گیا تھا۔
عدالت عظمی نے کہا کہ وہ اپنی درخواست واپس لے اور پہلے ہائیکورٹ سےرجوع کرے۔
درخواست گزار نے دہلی ہائی کورٹ کے اس عبوری حکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس میں انہوں نے ہارپر کولنس کی کتاب 'گیننگ فار دی گاڈمین' کی اشاعت پر ضلع عدالت کی طرف سے عائد یکطرفہ پابندی ختم کردی تھی۔
درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ دیودت کامت نے دلیل دی  کہ ہائی کورٹ نے فلمی انداز میں نچلی عدالت کے حکم کو در کنار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کتاب  ان کے مؤکل کے وقار کے ساتھ کھیلواڑ ہے۔ اس کتاب میں اس کے مؤکل کو اس طورپر دکھایا گیا ہے کہ وہ آسارام ​​کے لئے لڑکی کا بندوبست کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے۔ 

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here