خواتین سے زیادتی کے معاملوں پر خاتون نے نیم برہنہ ہوکر کیا احتجاج

0

کیف (ایجنسیاں) کانز فلم فیسٹیول میں خاتون نے یوکرین میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر نیم برہنہ ہوکر احتجاج کیا۔ فرانس میں جاری کانز فل فیسٹیول میں شریک خاتون نے ریڈ کارپیٹ پر شرکا کے درمیان اپنا گاؤن اتار کر چیخ و پکار شروع کردی۔ خاتون نے چیخ و پکار کے دوران ’ہمارے ساتھ زیادتی بند کرو‘ کے نعرے لگائے۔ خاتون نے اپنے جسم پر یوکرین کے پرچم کے رنگ بھی کررکھے تھے اور خاتون کے جسم پر بھی ’Stop Raping US ‘ تحریر تھا۔
خاتون کے اس اقدام پر تقریب میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نیانہیں فوری طور پر گھیر لیا اور گاؤن پہنانے کی کوشش کی۔خاتون کے احتجاج پر یوکرینی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں پر روسی فوج کے قبضے کے بعد خواتین ساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS