اسٹاک مارکیٹ ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ

0

ممبئی: جمعہ کے روز بیرون ملک سے منفی اشاروں سے گھریلوشیئر بازاروں میں ایک فیصد کی  گراوٹ  آئی۔
بی ایس ای کا 30  شیئروں پر مشتمل  انڈیکس 90.88 پوائنٹس کی کمی سے 37،949.59 پوائنٹس پر کھلا اور دوپہر سے قبل تقریباً 0.98 فیصد پھسل کر 37،768.28 پوائنٹس پر آگیا۔
 نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی  65.50 پوائنٹس کی گراوٹ سے11،149.95 پر کھلا اوردوپہر سے قبل 0.99 فیصد گرکر 11،104.40 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
سینسیکس کی بیشتر کمپنیاں گراوٹ کا شکار تھیں۔ ریلائنس انڈسٹریز ، سن فارما ، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز ، انفوسس اور ٹیک مہندرا جیسی کمپنیومیں  خریداری کے باجود مارکیٹ میں شدید دباؤ رہا۔ جمعرات کو امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں  گراوٹ  کے اثرات آج گھریلو مارکیٹوں میں بھی دکھائی دیئے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS