سری لنکا کی 15 رکنی ٹی۔20۔عالمی کپ ٹیم میں لاہیرو، دھننجے اور بنرو شامل

0
image:yedekha.in

دوبئی،(یو این آئی) لاہیرو کمار، بنورو فرنانڈو اور آکیلا دھننجے کو سری لنکا کی 15رکنی ٹی۔20 عالمی کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے تینوں کو ریزرو کھلاڑی کے طورپرٹیم میں رکھا گیا تھا۔
سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے اتوار کو اپنی آخری ٹیم کا اعلان کیا، جس میں کمندو مینڈ، نوان پردیپ، پروین جے وکرما، منود بھنوکا، ایشن بنڈارا، لکشمن سنداکن اور رمیش مینڈس کو جگہ نہیں مل سکی، جو پہلے 19رکنی ٹیم میں ریزرو کھلاڑی کے طورپر منتخب کئے گئے تھے۔اس بار سری لنکا نے کوئی بھی ریزرو کھلاڑی نہیں رکھا ہے۔
ٹیم سے باہر ہونے والے اہم کھلاڑیوں میں نروشن ڈکویلا، کشل مینڈس اور دنشکا گنا تلکا ہیں،جنہیں اس سال جولائی میں انگلینڈ کے دورہ پر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال کے لئے بین کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ سری لنکا 18اکتوبر کو ابوظہبی میں نامیبیا کے خلاف مقابلے سے اپنی ٹی۔ 20عالمی کپ مہم شروع کرے گا۔ گروپ اے میں اس کے ساتھ آئرلینڈ اور نیدرلینڈ موجود ہے۔
سری لنکا ئی ٹیم:داسن شناکا(کپتان)، کشل جنیت پریرا، دنیش چاندی مل، دھننجے ڈی سلوا (نائب کپتان)، پاتھوم نسانکا، چرت اسلنکا، اویشکا فرنانڈو، بھنوکا راج پکشے، چمیکا کروناولے، وانند ہسرنگا، دشمنتا چمیرا، لہیرو کمار، مہیش تھیکشانا، آکیلا دھننجے، بنورو فرنانڈو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS