ایس پی کے اقتدار کا مطلب مجرمین کی اقتدار میں واپسی ہوگی:امت شاہ

0
Jagran.com

مظفر نگر:(یواین آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش کے ووٹروں کو آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کے بعد سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی حکومت بننے کا مطلب مجرمین کی اقتدار میں واپسی ہوگی۔ شاہ نے ہفتہ کو بی جے پی امیدواروں کے لئے انتخابی مہم کے دوران ووٹر سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اترپردیش میں پارٹی کے انچارج بنے اس وقت موجودہ حکومت نے مظفر نگر فسادات کے متاثرین کو ہی ملزم بنادیا گیا۔ وہ اس درد کو کبھی بھول ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا’ گذشتہ حکومتوں میں غنڈے مافیاؤں نے ریاست کو اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔ ہر طرف لوگ غیر محفوظ تھے لیکن جب سے بی جے پی حکومت بنی ریاست کے سارے غنڈے، مافیا باونڈری پارچلے گئے ہیں۔
شاہ نے مغربی اترپردیش میں اکھلیش حکومت کے دوران ہوئے فسادات اور پوری ریاست میں پھیلی لاقانونیت کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹروں کو آگاہ کیا کہ ایس پی حکومت بننے کا صاف مطلب مجرمین کی حکومت بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے اترپردیش میں ڈکیتی میں 70فیصدی، لوٹ میں 69فیصدی، قتل میں 30فیصدی اور اغوا کی واردات میں 35فیصدی کی کمی آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کے علاوہ بی جے پی حکومت نے اترپردیش کے شہروں میں24گھنٹوں اور گاؤں میں 22گھنٹے بجلی سپلائی کو بھی یقینی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفر نگر نے سال 2014،2017اور2019 میں بی جے پی کی اترپردیش میں بڑی جیت کی بنیاد رکھی۔شاہ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اس بار بھی مغربی اترپردیش سے ہی بی جے پی کی جیت کی تاریخ لکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’یہی مظفر نگر ہے جس نے اترپردیش میں بی جے پی کی بڑی جیت کی بنیاد رکھنے کی شروعات ہوئی تھی اور اپوزیشن کو چاروں شانے چت کردیا تھا۔سابقہ حکومتوں پر طنز کستے ہوئے شاہ نے کہا کہ’اترپردیش میں بی ایس پی کی حکومت تھی تو ایک ذات کی بات ہوتی تھی کانگریس کنبے کی بات کرتی تھی اور ایس پی غنڈے مافیاؤں کی بات کرتی تھی۔ اب ریاست میں سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے۔ ہر کوئی محفوظ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS