گاڑیوں میں آگ لگانے والا ملزم گرفتار

0
news18

شیو پوری: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے جھانسی تیراہے کے پاس ایک ہارڈویئر کی دکان کے سامنے کھڑی دو گاڑیوں کو آگ لگانے والے ملزم نوجوان کو آج علی الصبح پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جھانسی تیراہے کے قریب ایک ہارڈویئر کی دکان کے سامنے کھڑی لوڈنگ گاڑی اور کار کو کل رات نذر آتش کر دیا گیا۔ اس آتشزدگی میں دکان کا سائن بورڈ بھی جل گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ سارا واقعہ دیکھنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا نام بنٹی بتایا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ مختلف قسم کے منشیات کا عادی ہے۔ ممکن ہے کہ اس نے یہ حرکت نشے کی حالت میں کی ہو۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS