منور رانا کا ایک اور بیان کہا اگر یوگی آئے تو ہم نہیں بچیں گے

0
OpIndia

لکھنؤ: (ایجنسی) اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے بیان کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے مشہور شاعر منور رانا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ یوپی الیکشن کو لے کر چل رہی سیاسی گھما سان کے بیچ شاعر منور رانا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگلے پانچ سال میں یوگی آئے تو ہم نہیں بچ پائیں گے۔ یہی نہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھاگنے کئے لئے تیار ہیں۔ یوپی الیکشن کے پیش نظر مشہور شاعر منور رانا نے کہا کہ پانچ سال میں ہم بچ گئے، لیکن اگلے پانچ سالوں میں یوگی آئے تو ہم نہیں بچیں گے۔ مرنا تو ویسے ہی ہے لیکن ہمیشہ کے لیے مرنا نہیں چاہتا۔ بی جے پی لیڈر مغربی یوپی میں مہاجر کو ڈھونڈ رہی ہے، لیکن میں یہاں بھاگنے کے لیے بیٹھا ہوں، مجھے کوئی نہیں مل رہا۔ میں میں ایسی ملک میں مروں گا وہ لوگ اور تھے جو کراچی چلے گئے۔ شاعر منور رانا پہلے بھی پہلے بھی اس طرح کے بیان بازی سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ ماضی میں منور رانا نے مہارشی والمیکی کا موازنہ طالبانی دہشت گردوں سے کیا تھا۔ اس بیان پر اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ترجمان نے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت دی تھی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مہاسبھا نے تحریر میں منور رانا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ششیر چترویدی نے ہندو تنظیم کے لیڈر پر مقدمہ درج کرایا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS