ایس پی کی نئی ریاستی مجلس عاملہ کا اعلان

0

لکھنؤ:(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سے دوری بنانے کے بعد پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی) صدر شیوپال سنگھ یادو نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے پیش نظر اپنی پارٹی کی تشکیل نو کی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔اس کڑی میں ریاستی صدر کی باغ ڈور اپنے بیٹے آدتیہ یادو کو سونپنے کے بعد انہوں نے بدھ کو پارٹی کی نئی ریاستی مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان کردیا۔97رکنی مجلس عاملہ میں علی گڑھ کے رکش پال سنگ ھ اور لکھنؤ کر فرحان حسن خان کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ اجئے ترپاٹھی ریاستی جنرل سکریٹری ہونگے۔پارٹی میں 19 ریاستی جنرل سکریٹری بنائے گئے ہیں۔ریاستی مجلس عاملہ میں اقلیتی سماج کے علاوہ اعلی، پسماندہ اور دلت سماج سے نمائندگی کا خاص دھیان رکھا گیا ہے۔ لکھنؤ کے سندیپ موریہ خازن بنائے گئے ہیں۔حالانکہ مجلس عاملہ کی لمبی چوڑی لسٹ میں خواتین کی نمائندگی کم دکھائی دے رہی ہے۔شیوپال نے کل یعنی منگل کو اپنے بیٹے آدتیہ یادو کو پارٹی کا ریاستی صدر بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS