میری نسل بہت بیوقوف تھی: انٹونیو گوٹیرس

0

اولان باتور: (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے منگل کو منگولیا میں 2030 تک ایک ارب درخت لگانے کے پروگرام کے دوران کہا کہ ان کی نسل ’’بہت بیوقوف‘‘تھی کیونکہ اس نے موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع اور آلودگی کے ساتھ ساتھ فطرت کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور فطرت کے ساتھ ’چھیڑ چھاڑ‘کرکے اپنا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے۔مسٹر گوٹیرس نے کہا ’’انسان کو فطرت کے ساتھ کھلواڑ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے ۔ قدرتی آفات جیسے سمندری طوفان، سیلاب وغیرہ اور صوتی آ سمیت کئی قسم کی آلودگی ایسی آفات ہیں جو دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کی زندگیوں کے لیے چیلنج بن چکی ہیں اور لوگ بہت سی سنگین بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’آپ کی نسل کا فطرت کے ساتھ امن قائم کرنے کا ایک اہم کام ہے۔ آج ہم جو کچھ کرنے جا رہے ہیں وہ فطرت کے ساتھ امن قائم کرنے کے لیے اس نئے طریقہ کار کی علامت ہونا چاہیے۔ 2030 تک منگولیا میں ایک ارب درخت لگانے کے آپ کے شاندار پروگرام میں مجھے بہت چھوٹا سا تعاون کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ مجھے آپ کے پروجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت فخر ہے۔ مجھے یہاں تقریر کرنی تھی، لیکن میں آپ کو درختوں کے ساتھ اپنی کہانی سنانا چاہتا ہوں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS