مئی 2022 میں ہوگی فوکوکا عالمی سوئمنگ چمپئن شپ

0

جنیوا: عالمی سوئمنگ ادارے (فينا) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ جاپان کے فوکوکا میں 2021 کے موسم گرما میں ہونے والی فينا عالمی چمپئن شپ اب 13-29 مئی 2022 کو ہوگی۔ 
فينا نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ فوکوکا شہر، جاپان تیراکی فیڈریشن، منتظمین، کھلاڑیوں، کوچز، تکنیکی کمیٹیوں، ٹی وی پارٹنر اور اسپانسرز سے بات چیت کے بعد اس نے یہ فیصلہ کیا ہے اور عالمی چمپئن شپ کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا۔ 
فينا عالمی ماسٹرز چمپئن شپ 31 مئی سے نو جون 2022 تک کیوشو جزیرے پر ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS