ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے 12دن میں ہو رہے ہیں دوگنے: وزارت صحت

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے دوگنے ہونے کی شرح 12 دن ہو گئی ہے جو کورونا وائرس انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے مرکزی حکومت کی کوششوں کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔ مارچ میں لاک ڈاؤن سے پہلے یہ شرح 3.2 دن تھی۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 130 ہاٹ اسپاٹ اضلاع، 284 غیر ہاٹ اسپاٹ اضلاع اور 319 غیر متاثرہ اضلاع ہیں۔ان اضلاع کو گرین، اورینج اور ریڈ زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق ہی انہیں کھول دیا جائے گا۔
ملک میں ابھی تک 10 لاکھ سے بھی زیادہ لوگوں کی جانچ  ہو چکی ہے اور اس وقت ایک دن میں 74000 سے زیادہ افراد کی جانچ ہو رہی ہے۔ ہندوستان دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے اور پورے ملک میں خاص كووڈ اسپتالوں اور خاص كووڈ ہیلتھ سینٹروں کے سبب کسی بھی سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
کورونا وائرس سے مرنے والوں کا عالمی اوسط جہاں سات فیصد ہے وہیں یہ ہندوستان میں صرف3.2 فیصد کے آس پاس ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS