شعیب اخترپر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کیلئے تنقید

0

نئی دہلی: کئی روز سے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دینے والے پاکستان کے سابق تیز 
گیند باز شعیب اختر لاک ڈاؤن کے دوران اسلام آباد کی سڑک پر سائیکل چلانے کے سبب تنقید کا نشانہ بن گئے۔ 
شعیب اختر کا سڑکوں پر یہ سیر سپاٹا بیشتر صارفین کو پسند نہیں آیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ پرستاروں کے لیے رول ماڈل ہیں، دنیا بھر میں عوام کو گھروں کے اندر 
محدود رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے، جب کہ آپ خود سڑک پر نکلے ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر سائیکل چلانے والے 44 سالہ 
سابق گیند باز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے خوبصورت شہر اسلام آباد میں سائیکلنگ، خالی سڑکیں، بہترین ورزش۔
 یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور روزانہ متعدد معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 5 
ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS