حیدرآباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی

    0

    حیدرآباد:شہر حیدرآباد میں جہاں جنتاکرفیو اورپھر لاک ڈاون کے ابتدائی دنوں میں ضروری اشیا بالخصوص سبزیوں کے دام آسمان کو چھورہے تھے وہیں اب موجودہ طورپر ان کے داموں میں تیزی سے کمی آئی ہے۔لاک ڈاون کے ابتدائی چند دنوں کے دوران ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بیشتر بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اچھال ہوگیا تھا تاہم جیسے جیسے سبزیوں کا تازہ اسٹاک بازاروں میں دستیاب ہونے لگا،ان کی قیمتوں میں بتدریج کمی آنے لگی۔لاک ڈاون کے ابتدائی دنوں میں ٹماٹر فی کیلو80روپئے فروخت کیاجارہا تھا۔اس کی قیمت اب بڑی حد تک گھٹ گئی ہے اور اب باورچی خانہ کی اہم شئے مانے جانے والے ٹماٹر کی قیمت فی کیلو10تا15روپئے کے درمیان ہوگئی ہے جس سے عام آدمی نے راحت کی سانس لی ہے۔اسی طرح آلو فی کیلو30روپئے،مرچ 20روپئے،گوبھی 9روپئے،دونڈا 15روپئے،بھینڈی 20روپئے میں فروخت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سال ریاست میں ٹماٹر کی کافی کاشت ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں اس کی قیمت میں کافی کمی دیکھی جارہی ہے۔بازاروں میں عوام کے ہجوم کو کم کرنے کے لئے موبائل رعیتوبازاروں کی شروعات کی گئی ہے جس کا کافی بہتر ردعمل مل رہا ہے اور قیمتوں میں بھی بڑی حد تک کمی آئی ہے۔اسی دوران محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں سے براہ راست میوہ خریدتے ہوئے راست طور پر عام آدمی کو فراہم کیاجارہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS