اسپائس جیٹ کو 7 شہروں سے حج پروازیں چلانے کی اجازت ملی

0
SpiceJet got permission to operate Hajj flights from 7 cities
SpiceJet got permission to operate Hajj flights from 7 cities

نئی دہلی: ایرلائن اسپائس جیٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے 7 ہندوستانی شہروں بشمول سری نگر‘ گیا‘ گوہاٹی‘ بھوپال‘ اندور‘ اورنگ آباد اور وجئے واڑہ سے حج پروازیں چلانے کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔

ایرلائن کے ترجمان نے کہا کہ جاریہ مالی سال اسپائس جیٹ کو حج آپریشنس سے 337کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس نے 5 ہندوستانی شہروں سے پروازیں چلائی تھیں۔

اس سال ایرلائن کو حج آپریشنس سے زائد آمدنی کی توقع ہے۔ حج آپریشنس کا پہلا مرحلہ 9 مئی کو مدینہ پروازوں سے شروع ہوگا۔ گزشتہ سال اسپائس جیٹ نے حج پروازوں کے لئے 3 بڑے طیارے مختص کئے تھے۔

مزید پڑھیں: گیان واپی مسجد پر بولے مولانا ارشد مدنی، لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں: چمپائی سورین جھارکھنڈ کے بارہویں وزیر اعلی بنے، عالمگیر سمیت دیگر لیا حلف

 

صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر اسپائس جیٹ اجئے سنگھ نے کہا کہ ہمیں ملک کے 7 شہروں سے حج پروازیں چلانے کے حقوق ملنے پر مسرت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS