یوپی کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں تیز، وزیراعلیٰ یوگی کی گورنر سے ملاقات

0
یوپی کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں تیز، وزیراعلیٰ یوگی کی گورنر سے ملاقات
یوپی کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں تیز، وزیراعلیٰ یوگی کی گورنر سے ملاقات

لکھنؤ (ایجنسیاں): دہلی میں بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے بعد یوپی میں کابینہ کی توسیع کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔ جمعہ کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کی۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آئندہ ایک دو روز میں کابینہ میں توسیع ہو سکتی ہے۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ ہونے کے بعد کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

بی جے پی نے یوپی میں اتحادیوں اوم پرکاش راج بھر کی سہیل دیو سماج پارٹی (ایک سیٹ)، اپنا دل (2 سیٹیں)، نشاد پارٹی (ایک سیٹ) اور آر ایل ڈی (2 سیٹیں) کو 6 سیٹیں دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ممکنہ کابینہ توسیع میں اوم پرکاش راج بھر، دارا سنگھ چوہان کو وزیر بنایا جا سکتا ہے۔ وہیں این ڈی اے میں شامل آر ایل ڈی سے وزیر بنانے کی بات چیت چل رہی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے جمعہ یا ہفتہ کو 100 سے زیادہ امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا جائے گا اور تقریباً 250 سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان 10 مارچ تک کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ذات و مذہب کے نام پر ووٹ نہ مانگا جائے،سیاسی پارٹیوں کیلئے الیکشن کمیشن کی ایڈوائزری جاری

مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ سے قبل وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کی میٹنگ میں 21 ریاستوں کی 300 نشستوں کے لیے امیدواروں کا ایک پینل تیار کیا گیا ہے جو تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس میٹنگ میں پنجاب، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں اتحاد پر بات چیت کے حتمی ہونے تک امیدواروں کا اعلان نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS