کمرشل گیس سلنڈر 25.50 روپے مہنگا ہوا

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): آج سے 19 کلو کا کمرشل گیس سلنڈر 25.50 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ وہیں فاسٹیگ کا KYC نہیں کرائے جانے پر آج سے Fastag کو غیر فعال کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی کے قوانین میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ دہلی میں سلنڈر کی قیمت 25.50 روپے بڑھ کر 1795 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1769.50 روپے تھی۔ کولکاتہ میں قیمت 24 روپے بڑھ کر 1887 روپے سے 1911 روپے ہو گئی ہے۔ یہ ممبئی میں 1723.50 روپے میں دستیاب تھا، جو اب 25.50 روپے مہنگا ہو گیا ہے، اب یہ 1749 روپے میں دستیاب ہوگا۔

وہیں چنئی میں سلنڈر کی قیمت 1937 روپے سے 23.50 روپے بڑھ کر 1960.50 روپے ہو گئی ہے، تاہم 14.2 کلو گرام گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ فی الحال یہ دہلی میں 903 روپے، بھوپال میں 908 روپے اور جے پور میں 906 روپے میں دستیاب ہے۔حکومت نے فاسٹیگ کے ’کے وائی سی‘ کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ 29 فروری مقرر کی تھی۔ ایسی صورتحال میں جن لوگوں نے مقررہ تاریخ تک KYC مکمل نہیں کیا ہے، ان کے فاسٹیگ کو بلیک لسٹ یا غیر فعال کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد فاسٹیگ میں بیلنس ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی جائے گی جس کی وجہ سے انہیں ڈبل ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اب 5 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والے تاجر ای انوائس کے بغیر ای وے بل نہیں بنا سکیں گے۔ یہ ضابطہ جمعہ سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی ٹیکس نظام کے تحت جب 50 ہزار روپے سے زیادہ کا سامان ایک ریاست سے دوسری ریاست میں بھیجا جاتا ہے تو ای وے بل کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔آج یعنی یکم مارچ (جمعہ) کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل نگرانی کی عرضی مسترد کردی

وہیں ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سال سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔مارچ کے مہینہ میں 5 اتوار اور دوسرے اور چوتھے ہفتہ کے علاوہ 7 دن تک مختلف مقامات پر بینک کام نہیں کریں گے۔ 25 مارچ کو ہولی کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ 29 مارچ کو گڈ فرائیڈے کو بینکوں میں کوئی کام نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS