اسپیکرسی پی جوشی نے پائلٹ کے حامی اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کیا

0

جے پور: راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کی حمایت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔
حکومت کے چیف وہپ مہیش جوشی نے اس معاملے میں اسپیکر ڈاکٹر جوشی کے سامنے ایک درخواست دائر کی۔ ڈاکٹر جوشی نے 19 ایم ایل اے کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پرنوٹس جاری کیا ہے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کانگریس پارٹی نے یہ کارروائی باغی ایم ایل اے کو اپنے حق میں لینے کی حکمت عملی کے طور پر کی ہے تاکہ اس کے ایم ایل اے واپس آجائیں۔وہپ کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایم ایل اے کی رکنیت جاسکتی ہے لیکن اس میں کئی قانونی داؤ پیچ بھی ہیں۔ باغی ایم ایل اے کسی بھی کارروائی کاہاؤس کے باہر میٹنگ ہونے کے سبب وہپ نافذ نہ ہونے کے معاملے پر عدالت کارخ کرسکتے ہیں۔
دریں اثنا کانگریس کے سینئر لیڈر پارٹی کے ممبران اسمبلی سے ایک ہوٹل میں ٹھہر کربات کرنے کے بعد آگے کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔رات گئے وزیراعلی اشوک گہلوت نے ان ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی۔پائلٹ کی حمایت کرنے والے ارکان اسمبلی کو بھی ریاست سے باہرایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت کے معاملے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے اور پارٹی کی تشکیل کے بارے میں کشمکش کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS